ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٹمکورو ضلع میں مکمل لاک ڈاؤ ن ہٹانے کی بجائے چند شرائط کی بنیاد پر دکانیں کھولنے کا موقع فراہم کرنے کا فیصلہ

ٹمکورو ضلع میں مکمل لاک ڈاؤ ن ہٹانے کی بجائے چند شرائط کی بنیاد پر دکانیں کھولنے کا موقع فراہم کرنے کا فیصلہ

Mon, 14 Jun 2021 12:36:46    S.O. News Service

ٹمکورو،14؍جون (ایس او نیوز)کوروناکے پیش نظر ضلع میں مکمل طورپر لاک ڈاؤن ہٹادئے جانے کی بجائے چند شرائط کی بنیاد پر لاک ڈاؤن کے اعلان کا فیصلہ کیاگیا۔

ڈپٹی کمشنر دفتر میں ضلع نگران کار وزیر جے سی مادھوسوامی نے ضلع کے مختلف اسمبلی حلقوں کے اراکین اسمبلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے افسروں سے بات چیت کی اور یہ فیصلہ کیا۔چند ضروری اشیاء کی دکانیں کھولنے کی اجازت دئے جانے کے بارے میں بھی غورکیاگیا۔تعلقہ وار کووڈ کے معاملات کا جائزہ لے کر اراکین اسمبلی اور افسروں سے لاک ڈاؤن ہٹاد ئے جانے کے بارے میں رائے طلب کی گئی اور ضلع میں کووڈکے حالات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد لاک ڈاؤن کے تعلق سے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔

حکومت کی طرف سے اس سے قبل جاری کئے گئے لاک ڈاؤن کے قوانین کے مطابق ضروری اشیاء کی خریدی کیلئے صبح 6سے 10بجے تک کا موقع فراہم کیاگیاتھا،ا س کو تبدیل کرتے ہوئے حکومت کے احکامات کے تحت صبح 6سے دوپہر 2بجے تک کا موقع فراہم کیاگیاہے۔اس مقررہ وقت کے درمیان کپڑوں کی دکانیں، جیولری شاپس،موٹرسائیکل اور کارسرویس اسٹیشنس کھولنے کا موقع دیاگیاہے۔ ہوٹلوں میں حسب سابق پارسل دینے کا نظام قائم رہے گا،مگر کلیان منٹپ،سیلس سنٹر کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

وزیر موصوف نے محکمہ پولیس کو ہدایت دی کہ ان قوانین کے تحت لاک ڈاؤن کرنے کیلئے اقدامات کریں۔انہوں نے مزید بتایاکہ پہلے کی طرح 50فیصد عملہ اور ملازمین کو طلب کر کے صنعتوں میں کام جاری رکھاجاسکتاہے۔گارمنٹس کارخانوں میں کام کرنے والے 30فیصد ملازمین کو کام پر رکھاجاسکتاہے، ملازمین کیلئے ٹرانسپورٹیشن کی سہولت کارخانوں کے مالکوں کی طرف سے ہی کرنی ہوگی۔اتوار کے دن تمام صنعتوں اور فیکٹریوں کیلئے چھٹی دے کر لاک ڈاؤن قوانین پر عمل کرناہوگا۔ضلع کے کسی بھی علاقے میں بازاروں،جاتروں اور مندروں میں کسی طرح کی سرگرمیوں کیلئے موقع نہیں رہے گا۔سرکاری افسروں کو چاہئے کہ ان قوانین پر سختی سے عمل کریں اور خلاف ورزی کرنے والوں پر کارروائی کریں۔

پولیس کی طرف سے ضبط کی جانے والی گاڑیوں کو چھڑانے کیلئے اراکین اسمبلی کی طرف سے گذارش کئے جانے پر وزیر موصوف نے ضلع کے نئے ایس پی راہل کمار کو ہدایت دی کہ ہائی کورٹ کی طرف سے جاری کئے گئے احکامات کے مطابق جرمانہ عائد کرکے اندرون تین دن گاڑیاں ریلیز کی جائیں۔اس دوران ڈپٹی کمشنر وائی ایس پاٹل نے کہاکہ عدالت کے حکم کے مطابق متعلقہ تمام تعلقہ عدالتوں کے سامنے گاڑی کے مالک حاضر ہو کرمقررہ جرمانہ اداکرکے گاڑیاں لے جائیں۔

اس اجلاس میں رکن اسمبلی جئے رام،بی سی ناگیش، ڈاکٹر رنگناتھ،ایس آر سرینواس،راجیش گوڈا،جے بی جیوتی گنیش،رکن پارلیمان جی ایس بسواراجو،ضلع پنچایت سی ای اوڈاکٹر کے ودیاکماری،اڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے چنابسپااور دیگر موجود تھے۔


Share: